راولپنڈی میں 11 سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
متاثرہ بچے کے والد کا مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ میرا 11 سالہ بچہ دکان پر سامان لینے گیا، گلی میں زیرِ تعمیر مکان میں فضل نامی ملزم میرے بیٹے کو ساتھ لے گیا اور وہاں میرے بیٹے سے زیادتی کی۔
ایس ڈی پی او سٹی کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پیر ودھائی اور پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل الرحمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا۔ متاثرہ بچے اور ملزم کا میڈیکل کرایا گیا۔ پولیس ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے کیلئے پر عزم ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل آر اے بازار پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے 18سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم راشد علی کواس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
لڑکی کے اغواء کامقدمہ مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، زیادتی کا شکار لڑکی کی والدہ کے مطابق راشد علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کو اغواء کیاتھا، جبکہ راشد علی نے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
مزید پڑھیں: 18سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد زیادتی، ملزم ساتھی سمیت گرفتار