بھارت، اسپتال میں رکھی لڑکی کی لاش کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت، اسپتال میں رکھی لڑکی کی لاش کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل
بھارت، اسپتال میں رکھی لڑکی کی لاش کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

اتر پردیش: بھارت کے سرکاری اسپتال میں ایک واقعہ پیش آیا، جسے دیکھ کر انسانیت شرما گئی، سرکاری اسپتال میں اسٹریچر پر رکھی لاوارث لاش کو آوارہ کتا اطمینان کے ساتھ بھنبھوڑ تا رہا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے سمبھال کے سرکاری اسپتال میں ٹریفک حادثے میں اپنی جان سے جانے والی ایک نوجوان لڑلی کی لاش لائی گئی، جسے پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال میں رکھا گیاتھا۔

سرکاری اسپتال کی بے پرواہ انتظامیہ نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسٹریچر پر ڈال لا کر پوسٹ مارٹم ڈپارٹمنٹ کے باہر تنہا چھوڑ دیا،اسی دوران وہاں ایک آوارہ کتا آن پہنچا۔

https://twitter.com/Paul27320/status/1331920410942828544

حیران کن بات یہ تھی کہ بھوکے کتے نے لڑکی کی لاش کو بھنبھوڑنا شروع کردیا، اُس وقت اسپتال عملہ موقع پر موجود نہیں تھا۔ ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پروائرل کردی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے غفلت کے مرتکب عملے کی شناخت کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts