کورونا کیسز بڑھنے پر نوابشاہ کی 3 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown imposed in three UCs of Nawabshah

نوابشاہ: ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نواب شاہ کی تین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے۔

نواب شاہ کی تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکرنڈکی تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں نواب شاہ بائی پاس ، مہران کالونی ، جمالی کالونی ، امامیہ کالونی ، اور مزمل کالونی شامل ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکرنڈ روڈ اور قاضی احمد روڈ کے علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نواب شاہ نے واضح کیا ہے کہ ا سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی

دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3313 نئے کیسز ریکارڈکئے گئے ،54 متاثرین دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 3313 نئے کیسز کے اندراج کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 389311 ہوگئی ہے جبکہ 45533 فعال کیسز ہیں۔

Related Posts