پاکستان میں مسلسل تیسرے دن 3ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona viruse

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری، پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3313 نئے کیسز ریکارڈ ،54 متاثرین دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 3313 نئے کیسز کے اندراج کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 389311 ہوگئی ہے جبکہ 45533 فعال کیسز ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 54 مزید افراد اس بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہوگئی،2112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گذشتہ روز ایک ہزار 489 مریض اس وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یوز میں صرف215 بیڈز باقی رہ گئے ہیں۔

جناح اسپتال، آغا خان، لیاقت نیشنل، ساتھ سٹی اور پٹیل اسپتال میں آئی سی یوز کے بیڈز پر جگہ ختم ہوگئی ہے۔

جناح اسپتال میں 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 19 مریض ایچ ڈی یوز میں زیر علاج ہیں۔

انفیکشیس ڈزیز اسپتال میں بھی 31 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔انڈس اسپتال میں بھی آئی سی یو کے 12 بیڈز خالی نہیں ہیں اورمریضوں کا ایمرجنسی میں علاج جاری ہے۔

سول اسپتال میں 16، ٹراما سینٹر میں 18 آئی سی یو بیڈزخالی ہیں۔مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایچ ڈی یوز اور آئسولیشن بیدز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 613 ایچ ڈی یوز کی سہولت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی

سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ67ہزار381 ہے اور وہاں 2ہزار866 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ہے۔

Related Posts