چیمپینز لیگ،اٹلانٹا، ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ نے اپنے میچز جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیمپینز لیگ،اٹلانٹا، ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ نے اپنے میچز جیت لیے
چیمپینز لیگ،اٹلانٹا، ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ نے اپنے میچز جیت لیے

میڈرڈ:چیمپینز لیگ فٹبال میں اٹلانٹا نے لیور پول کو اور ریال میڈرڈ نے انٹرمیلان کو ہرا دیا۔ جبکہ بائرن میونخ نے سالزبرگ کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

چیمپینز لیگ گروپ ڈی کے میچ میں لیورپول اور اٹلانٹا کے درمیان میچ پہلے ہاف میں بغیر گول کے برابر رہا، لیکن دوسرے ہاف میں اٹلانٹا نے صرف چار منٹ میں دو گول داغ دیے۔

یوں یہ میچ اٹلانٹا نے دو صفر سے جیت لیا۔گروپ بی کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ نے انٹر میلان کو شکست سے دو چار کیا۔ ساتویں منٹ میں پنالٹی پر برتری حاصل کی۔

دوسرے ہاف میں اَون گول کی بدولت اسکور دو صفر ہو گیا۔ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے سالزبرگ کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ بائرن نے 42ویں منٹ میں برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں مزید دو گول داغ دیے، میچ میں سالزبرگ ایک ہی گول بنا سکی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے

Related Posts