اسلام آباد میں فاریسٹر کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں فاریسٹر کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ شروع
اسلام آباد میں فاریسٹر کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ شروع

اسلام آباد میں مبینہ طور پر فاریسٹر کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ شروع ہو گیا ہے، کولڈ اسٹور کی بیسمنٹ کیلئے کھدائی کرکے مٹی سرکاری پلاٹ پر ڈال دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار کے سیکٹر آئی 11 فور میں فاریسٹر کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ جاری ہے، کولڈ اسٹور کی بیسمنٹ کیلئے کھدائی کے بعد مٹی کو سرکاری پلاٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔ فاریسٹر نے پلاٹ سے درجنوں تناور درخت کاٹ کر غائب کردئیے اور سینکڑوں پودے زمین میں دفن کردئیے  ہیں۔

متعلقہ فاریسٹر نے قریبی فارورڈگ گڈز ملک سے بھی غیر قانونی کام کی راہ ہموار کرنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کیے ہیں۔ پلاٹ مالک نے پلاٹ ہموار ہوتے ہی گاڑیاں کھڑی کردیں۔ ذرائع کے مطابق فاریسٹر یہاں طویل عرصے سے تعینات ہے اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبۂ انفورسمنٹ اور ٹی ایم اے اہلکاروں سے مل کر گروہ قائم کر رکھا ہے۔

مذکورہ گروہ علاقے میں ناجائز تجاوزات سے روزانہ لاکھوں روپے حصہ وصول کرتا ہے۔ غیر قانونی اقدامات سے متعلق ڈی جی انفورسمنٹ سمیت ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور فاریسٹر فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا تاہم کسی بھی ذمہ دار نے اپنا مؤقف بیان نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: زمین کی الاٹمنٹ کا کیس، سابق کمشنر کراچی روشن شیخ اور دیگر بری

Related Posts