ترک سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، یونان فرار ہوتے ہوئے 3 کرد دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، یونان فرار ہوتے ہوئے 3 کرد دہشت گرد گرفتار
ترک سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، یونان فرار ہوتے ہوئے 3 کرد دہشت گرد گرفتار

استنبول: ترک سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے یونان فرار ہوتے ہوئے 3 کرد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ترکی میں 3 کرد دہشت گردوں کی یونان فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

ترک سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ترکی کے صوبے ایدرین میں 1 کار سے 3 کرد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کرد دہشت گرد یونان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تینوں ملزمان صوبہ ایدرین کے ضلع مریج کے سوباسی ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی میں زلزلے کی صورت میں 8 لاکھ عمارات کو خطرناک قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترکش کنکریٹ ایسوسی ایشن کا 21 روز قبل کہنا تھا کہ صرف استنبول اور ازمیر میں ایسی 8 لاکھ عمارتیں موجود ہیں جو زلزلہ آنے کی صورت میں زمیں بوس ہوسکتی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ انہیں فوری طور پر مسمار کرے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں زلزلے کیلئے 8 لاکھ عمارتیں خطرناک قرار

Related Posts