وزیرِ اعلیٰ سندھ کو سپریم کورٹ کی طرف سے توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ
پیپلز پارٹی عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس میں دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کے بارے میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا کام 60 روز میں مکمل ہوسکتا تھا، ایف ڈبلیو او نے سرکلر ریلوے کے کام کی ابتداء کیوں نہیں کی؟

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سندھ حکومت نے ہمارے بنائے ہوئے ڈیزائن کی ابھی تک منظوری نہیں دی، جس پر چیف جسٹس نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر وزیرِ اعلیٰ سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں پر برہم

Related Posts