چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکارہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو
زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پہلے ہی قرنطینہ میں تھے جہاں انہوں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا  ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ میں 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا۔ تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں۔ میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوگئے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی قرنطینہ چلے گئے۔

پیپلزپارٹی کے شریک یک چیئرمین آصف علی زرداری نے 2 روز قبل  بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول ہاؤس کراچی کے عملے کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سیاسی مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار،بلاول بھٹو بھی قرنطینہ

Related Posts