ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Ertugrul’ star Esra Bilgic wants to visit Pakistan

استنبول: پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ترکی ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اسراء بلجیک نے ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کا راز مداحوں کوبتادیا ہے۔

اپنی تصویر کے ساتھ صرف ایک جملے میں انہوں نے لکھا ’’ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوجاتے ہیں،‘‘ جو دراصل اْنیسویں صدی کے مشہور فرانسیسی مجسمہ ساز آگستے رودین کا مشہور قول ہے۔

انہوں نے اس تصویر میں کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ تصویر کے ساتھ لکھے گئے قول کے ذریعے اسراء بلجیک نے یہ یہی بتایا ہے کہ حقیقی خوبصورتی سادگی میں ہوتی ہے اور یہ کہ انسان جتنا زیادہ سادگی اختیار کرتا ہے، وہ خود کو اتنا ہی مکمل اور مطمئن محسوس کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکش اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسراء بلجیک کے مداحوں نے بھی ان کی سادگی اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے۔ ایک پاکستانی مداح نے اردو میں ’’بہت خوب‘‘ لکھ کر داد دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈراما اور شوبز میں مقبولیت کی حامل اسراء بلجیک المعروف حلیمہ سلطان کے انسٹاگرام پر 49 لاکھ فالوورز ہیں۔

Related Posts