ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے،اوباما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے،اوباما
ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے،اوباما

واشنگٹن:سابق امریکی صدر باراک اوبامانے کہاہے کہ اگر قائم مقام صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو اسپیشل فورس کی مدد لینا پڑسکتی ہے۔

امریکی ٹی وی سے بات چیت میں صحافی جیمی کامل نے اوباماسے پوچھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرت کا فوراً اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے۔

یہ سوال اس لیے کیا گیا ہے امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے انتخابات میں شکست کے بعد میں نا مانوں والا رویہ نہیں اپنا یاجیسا کہ ٹرمپ نے اختیار کیا ہے۔

انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وہ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں،حالانکہ انہیں 20 جنوری سے پہلے وائٹ ہاؤس چھوڑنا ہوگا اور اقتدار اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔

اگر ٹر مپ وائٹ ہاؤس سے نہ نکلے تو کیا کرنا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں اوباما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح وائٹ ہاؤس میں نیوی سیلز بھیج سکتے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو پکڑ کر وائٹ ہاؤس سے باہر لایا جائے گا۔

Related Posts