جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ85 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 85لاکھ 50 ہزار 551افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 87 ہزار 478 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 2 ہزار 378فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 66لاکھ 45ہزار626ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ5 لاکھ 17 ہزار447 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 65لاکھ 43ہزار248 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 74 ہزار 173 افراد متاثر اور 7 ہزار 662 انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید پاکستانی جاں بحق