پی ڈی ایم کاایجنڈا افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab CM Usman Buzdar slams opposition for TPL issue

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مستردشدہ عناصر کاٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں،اس ٹولے کاایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے چودھری اشرف اور چودھری یونس انصاری نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد اکاظہارکیااوراپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کی مذمت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اداروں کااحترام سب پر لازم ہے،قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کاٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں،اس ٹولے کاایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا،لوٹ مار کرکے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔

وزی اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاشرانگیزبیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں،گوجرانوالہ کوپاکستان تحریک انصاف کاقلعہ بنائیں گے۔

Related Posts