اسلام آباد میں 20 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش ملی، تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

اسلام آباد :تھانہ کورال کی حدود میں درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے،نوجوان کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کورال کے علاقہ گلبرگ گرین میں 20 سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی ہے،مقتول کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ہر زاویے سے کیس کی تحقیقات کریں گے کیونکہ ہمارے تھانے میں پہلے بھی گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی ہیں،تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات ملزمان کسی کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے جرائم سین پر شواہد بدل دیتے ہیں لیکن ہم اس واقعہ کی ہر پہلو سے جانچ کرینگے اور اس واقعہ کی تمام جزیات کو اکٹھا کرکے معاملے کی اصل تہہ تک جائینگے۔

مزید پڑھیں: 2 شہری حادثات میں ہلاک، ایک لاش ملی،25 سالہ نوجوان گولی لگنے سے زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر تو یہ قتل کی واردات ہے تو ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور اگر نوجوان نے خودکشی کی ہے تو وجوہات سامنے لائی جائینگی۔

Related Posts