فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین 95 فیصد موثر، استعمال کی اجازت مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pfizer/BioNTech say final results show vaccine 95% effective

نیویارک: امریکی ادویہ ساز کمپنی فائزر اور بائیوٹیک نے کہا ہے کہ تجرباتی کورونا ویکسین کے مکمل مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دوا95 فیصد موثر ہے، تیاری اور استعمال کی اجازت دی جائے۔

فائزر اور بائیوٹیک کا کہنا تھا کہ ویکسین سے حفاظت کا کوئی سنگین خدشہ نہیں ہے ، امریکی ریگولیٹرز سے تیاری کی اجازت کے لئے درخواست دیں گے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکا سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھ رہے ہیں اور اس وبائی بیماری کے خاتمے کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

فائزر کے سی ای او البرٹ بورلہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں ، ہمیں فوری طور پر دنیا کو ایک محفوظ اور موثر ویکسین دینے کی ضرورت ہے۔

فائزر نے ابتدائی تجزیہ کے بعد گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کی مصنوعات 90 فیصد سے زیادہ موثر ہے اورپیر کے روز ایک اور بائیوٹیک فرم ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئی تھی ، بائیوٹیک کا کہنا ہے کہ ان کی ویکسین 94اعشاریہ 5 فیصد موثر ہے۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 5 کروڑ 65 لاکھ افراد متاثر، 13 لاکھ 54 ہزار ہلاک

فائزر نے پہلے کہا تھاکہ نومبر کے تیسرے ہفتے تک ہنگامی استعمال کی اجازت کے لئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کرنے کی توقع کی ہے۔

Related Posts