پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے
پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

لاہور: پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے، جن کو شائقین چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے تھے۔ ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی زندگی کے پچاس قیمتی سال دیے اور ملک بھر میں قائم اسٹیڈیم کی اعلیٰ معیار کی پچز تیار کیں۔

پی سی بی نے حاجی بشیر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے موجود اور سابقہ کھلاڑیوں نے بھی کیوریٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ معروف کرکٹرز جن میں حنیف محمد، ماجد خان، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، سرووین رچرڈ سمیت دیگر لیجنڈری کرکٹرز شامل ہیں حاجی بشیر کی تیار کردہ وکٹ پر میچز کھیل چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی جانب سے جب حاجی بشیر کی تصاویر شیئر کی گئیں تو شائقین انہیں چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے۔شائقین نے حاجی بشیر کو چاچا کرکٹ کہہ کر اُن کے اور اہل خانہ کے لیے دعا بھی کی۔

بعد ازاں چاچا کرکٹ نے شائقین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہیں۔اس حوالے سے چاچا کرکٹ کے چھوٹے صاحبزادے خالد جمیل نے بھی تصدیق کی کہ والد بالکل خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی اُن کا ویڈیو پیغام جاری کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی غلط فہمی دور ہوجائے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ غلط خبر کو بنا تصدیق کے پھیلانے سے گریز کریں۔الحمداللہ چاچا کرکٹ خیریت سے ہیں۔

Related Posts