سٹی پولیس چار سدہ کی کامیاب کارروائی،دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سٹی پولیس چار سدہ کی کامیاب کارروائی،دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
سٹی پولیس چار سدہ کی کامیاب کارروائی،دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

چار سدہ: ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیرقیادت سٹی پولیس کا سرچ آپریشن، دو ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سرکٹ ہاؤس چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے کی ناکام کوشش پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ضلع چارسدہ کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کرنے احکامات جاری کئے اور علاقہ میں ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیرقیادت سرچ آپریشن شروع کیا۔

ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کے زیرنگرانی سٹی پولیس نے ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔اس موقع پر دو ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کیا گیا۔

ملزمان فضل آمین اور مومن کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔چیکنگ کے دوران گاڑی کی خفیہ خانوں سے 5پستول، 4ایس ایم جی، 4رائفل اورہزاروں کارتوس برآمد کرلئے گئے۔

Related Posts