مصطفیٰ کمال کی سیاست کا چراغ گُل ہونے سے پہلے بھڑک رہا ہے، ترجمان متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیویم کے دو رہنما رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار
ایم کیویم کے دو رہنما رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مصطفی کمال کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر بے بنیاد الزامات کو کھسیانا پن قرارداد دیتے ہوئے یکسر مسترد کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے شہری سندھ کے مسترد کردہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے ان کا کھسیانا پن قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کل تک ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے گن گانے والے مصطفی کمال کے بے بنیاد الزامات کو سیاسی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایسا معلوم ہوتا کہ مصطفی کمال کی سیاست کا چراغ گُل ہونے سے پہلے بھڑک رہا ہے

ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے کنوینر پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی جدوجہد کر رہے ہیں جو مصنوعی سیاستدانوں کو گراں گزرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی مصطفی کمال ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کو دفن کرنے کے دعویدار رہے لیکن انتخابات میں شہری سندھ کے عوام نے ان کی مصنوعی جماعت اور اس کے نشان کو دفن کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ مصطفی کمال کو پہلے بھی شہری سندھ کے عوام جھوٹ اور گالی گفتار پر مبنی انداز سیاست کے باعث مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Related Posts