کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کرپشن کے باعث اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔
گلگت کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز کے حکومت کو گھر بھیجنے اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے بیان پر نصرت واحد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔
نوازشریف علاج کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ نوازلیگ پی ڈی ایم کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ اپوزیشن نے FATF بل پر حکومت کو بلیک میل کیا اور جھوٹ بول رہے ہیں۔
این آر او کون مانگ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرپشن کیسز کے خاتمے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقصد پالیسیوں کے باعث مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس پر قابو پانے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
نصرت واحد نے مزید کہا کہ امپورٹ میں کمی اور ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ معاشی استحکام کیلئے ہرممکن وسائل استعمال کیے جائیں گے۔