لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں شکست کے بعد کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے،گلگت بلتستان میں دھاندلی سے ہمت نہیں ہاریں گے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے۔اسکو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ ن سےتوڑےگئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔
وفاق میں موجود حکمران جماعت کوپہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے۔ یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔
پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ ہارنے والوں کولوٹا پارٹی سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجودتمھیں بیساکھیاں فراہم کر کےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی برتری کے باوجود پیپلزپارٹی اورن لیگ کا حکومت بنانے کا امکان
گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا۔ ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔
گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا۔ ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔ انشاء اللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020