کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں کورونا وائرس کے مزید 11353 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس سے 942 نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا وائرس کے 1808831 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں 155680 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے مزید 290 مریض صحتیاب ہوگئے اور اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 142707 ہوچکی ہے۔
افسوس کا اظہار کرتے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے اور مجموعی تعداد 2747 ہوگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں اس وقت 10226 مریض زیر علاج ہیں۔
ان میں سے 9721مریض گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 499مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 6 مریضوں کو آئسولیشن سینٹرز پر علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس متاثرہ 379 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسوقت 38 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر کے 942 کورونا کیسز میں 624 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔
ضلع وار اعداد و شمار کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اتوارکو شرقی کراچی میں 234، حیدرآباد میں 212، جنوبی کراچی میں 196، ضلع وسطی کراچی میں 65، غربی کراچی میں 60، کورنگی میں 47، قمبر میں 24، ملیر میں 22، جامشورو میں 21، بدین میں 18، سکھر میں 14، شہید بینظیر آباد میں 13، جیکب آباد میں 10، گھوٹکی میں 8، عمرکوٹ میں 9، لاڑکانہ میں 6کیس سامنے آئے۔
اس کے علاوہ شکارپور میں 6، مٹیاری میں 5، ٹنڈوالہیار میں 5، ٹنڈو محمد خان میں 4، کشمورمیں 2، میرپورخاص میں 2، ٹھٹھہ میں 2، تھرپارکر میں ایک اور سانگھڑ میں بھی ایک مزید کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں سے گذارش ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔