اداروں کو کریڈٹ جاتا ہے کہ بھارتی عزائم ناکام بنادیئے، معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرقومی سلامی ڈاکٹر معیدیوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بالکل محفوظ ہے بھارت جودہشت گردی کرنا چاہتا تھا ہم نے عزائم ناکام بنائے ہیں، ہمیں اپنے اداروں کوکریڈٹ لازمی دیناہے کیونکہ عزائم ناکام بنائے۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے اس میں کوئی شک نہیں ایسے ااضح ثبوت دیدیئے ہیں کہ کوئی شک ہی نہیں رہتا،اب کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں گے کوئی اس غلط فہمی میں بھی نہ رہے کہ ہم جواب نہیں دے سکتے۔

بھارت جودہشت گردی کرناچاہتاتھاہم نے عزائم ناکام بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے بھارت کے عزائم99فیصدناکام بنائے ہیں، آج دنیاکوبھارت کاچہرہ دکھارہے ہیں اب سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے بھارت کوفائدہ نہ اٹھانے دیں قومی سلامتی کے معاملات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت چاہتاہے پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمی پیداہو تاہم پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات رکھتا ہے غلط فہمی نہیں ہوگی،بھارت افغان سرزمین اوران کے ادارے استعمال کررہاہے۔

مشیرقومی سلامی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے متعلق ناقابل تردیدثبوت دیئے،دستاویزی اورآڈیوریکارڈنگ کے ثبوت دنیاکیسامنے رکھ دیئے، جیسے ثبوت جمع کیے گئے ہمار ے اداروں کوکریڈٹ دیناچاہیے،بھارت کے دوست ممالک آنکھیں بندکرلیتے ہیں توبات کچھ اورہوگی آج دنیاکیسامنے واضح ثبوت رکھے ہیں دنیاکودیکھناچاہیے۔

Related Posts