اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کے لیئے مددگا ثابت ہورہا ہے، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کے لیئے مددگا ثابت ہورہا ہے، حنید لاکھانی
اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کے لیئے مددگا ثابت ہورہا ہے، حنید لاکھانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں دراڑ پڑ چکی ہے دونوں جماعتوں میں مفاد پرست سیاستدانوں کی بھرمار ہے، لالچی اور خود غرض سیاستدانوں کا اتحاد اب چند دنوں کا مہمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اب یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ اگلا وزیراعظم بھی عمران خان ہی ہوگا، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس ملک کو باپ دادا کی جاگیر سمجھ رکھا ہے اوران کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اداروں کی غلام بنا کر رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ مفاد پرستوں کا اتحاد زیادہ دیر چلتاہوا نظر نہیں آرہا، ملکی سلامتی کے لیئے بلاول اور نوازشریف کرونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔

جس طرح کرونا وائرس سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے اپنایا جاتا ہے بالکل ویسے ہی پاکستانی عوام کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفاد پرستوں سے چھٹکارے کے لیئے احتیاطی تدابیر اور ہمیشہ کے سماجی، سیاسی اور اخلاقی فاصلہ اپنا نا ہو گا تا کہ ملک بہتری اور ترقی کی جانب بڑھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم بھان متی کا کنبہ ہے، اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کے لیئے مددگا ثابت ہورہا ہے، فیٹف میں پاکستان کے لیئے مشکلات پی ڈی ایم اور بھارت کی وجہ سے ہوئیں، پی ڈی ایم والے کے بیانات اور ررویوں سے ایسا محسوس ہوتاہے جیسے ان لوگوں نے پاکستانی قوم کی زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ یہ لوگ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے پاکستان کے لیئے مشکلات جنم لیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہو ں لیکن پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں کی سوچ اس کے بالکل برعکس ہے۔

Related Posts