اسلام آباد: جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جن کی نمازِ جنازہ آج ثمر باغ میں ادا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کی والدہ ضعیف العمر اور گزشتہ کچھ عرصے سے تیمر گرہ ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں جن کی نمازِ جنازہ آج دن 11 بجے ہوگی۔
نمازِ جنازہ ضلع دیر کے علاقے ثمر باغ میں ادا کی جائے گی، جس کیلئے جماعتِ اسلامی کے کارکنان ملک بھر سے دیر آنے کیلئے تیار تھے، جنہیں روک دیا گیا۔
کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے امیر جماعتِ اسلامی نے لاہور سمیت دیگر شہروں کے کارکنان کو ہدایت کی کہ نمازِ جنازہ کیلئے ثمر باغ نہ آئیں۔
آئندہ چند روز میں امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق منصورہ پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں آنجہانی والدہ کی مغفرت کیلئے دُعا کی جائے گی۔
سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر ملک کی مشہور و معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے جن میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، شاہد آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنماء جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے