مریم نواز اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Maryam Nawaz using language against institutions: Firdous Awan

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ڈی پورٹ کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ مزار اقبال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین کو معاشی میدان میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفہ کو آگے بڑھا کر ہم کرپشن کی دلدل سے نکل سکتے ہیں ،ہمیں مشرق کے شاعر کے حقیقی فلسفے کو سمجھنا ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہیں لیکن ہم اپنے اداروں ، قومی وقار اور شناخت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے نئی نسل میں انقلابی جذبے کو جنم دیا اور اسلام کی عظمت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:جعلی دستاویز بناکرآرزو راجہ کی کسٹڈی لینے کی کوشش کی گئی، جبران ناصر کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ آج تجدید کادن ہے اور ہمیں شاعر مشرق کے کلام سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے جبکہ علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق عثمان بزدار عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور وزیر اعظم عمران خان بھی اقبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں ۔