مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا
مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا

کراچی:معروف اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنے ہمسفر کے بارے میں بتایا ہے۔

یوٹیوب چینل سے نشر ہونے والے آن لائن شو ”بائے دا وے“ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

میزبان نے اداکارہ سے ان کے شوہر کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیئے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ اس شخص کا قد لمبا ہونا چاہیئے، گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا لیکن اس شخص کی پرسنالٹی اچھی ہونی چاہیئے، اس میں مردانہ وجاہت ہونی چاہیئے۔

مہوش حیات کا جواب سن کر شو کی میزبان نے کہا آپ کے خیال کے مطابق ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔

مہوش حیات نے پوچھا کون ہے وہ شخص؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے جس پر مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے بلاول بھٹو کا نام لیا۔ جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔

Related Posts