کورونا پر قابو پانا امریکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ضروری ہے۔جو بائیڈن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری کامیابی امریکی عوام کی کامیابی ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی۔جو بائیڈن
میری کامیابی امریکی عوام کی کامیابی ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی۔جو بائیڈن

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانا امریکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی قوم کی تاریخ میں صدارتی انتخاب کے سب سے زیادہ ووٹ دئیے گئے جو 7 کروڑ 40 لاکھ ہیں۔میں عوام کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خطاب کے دوران نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کرنے پر کام کروں گا۔ ایک ایسا صدر بنوں گا جو سرخ اور نیلی ریاستیں نہیں بلکہ ریاستہائے متحدہ امریکا کو دیکھے گا۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں تمام امریکی عوام کا اعتماد جیتنے کیلئے بھرپور محنت سے کام کروں گا۔ امریکا اپنے عوام کیلئے بنا ہے اور ہماری حکومت اسی پر کام کرے گی۔ ہم عوام کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے جو ہمارا مڈل کلاس طبقہ ہے۔

دنیا بھر میں امریکا کو متحد قوم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے کمالا ہیرس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی اور وہ ایک کامیاب نائب صدر ثابت ہوں گی۔

اپنے آئندہ کی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر بھرپور کام کروں گا۔ ملک بھر میں خوشحالی و ترقی، عوام کو صحت و صفائی کی سہولیات بہم پہنچانا میرے  اہم اہداف ہوں گے۔

امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نسلی انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور ملک بھر سے نسلی امتیاز کے خاتمے پر کام کریں گے۔ ماحولیات کے تحفظ پر کام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے دفاع، عوام کو یکساں وسائل کی فراہمی اور کورونا وائرس کے کنٹرول پر بھرپور کام کریں گے۔  جب تک کورونا کو کنٹرول نہ کیا جائے، ہم اپنی معیشت، صحت اور زندگی کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتے جس سے بچاؤ بے حد ضروری ہے۔

Related Posts