دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 56ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 56ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 56ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 5 کروڑ 2لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر5 کروڑ 2لاکھ 55ہزار95افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 56ہزار123) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 91ہزار778فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34لاکھ 52ہزار461 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ55 لاکھ 46ہزار511افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 33لاکھ 60ہزار683افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، برطانیہ8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مہلک قرار 

Related Posts