سندھ کے جزیروں پر قبضہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے، ایازلطیف پلیجو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ayaz Latif Palijo led muhabbat sindh Bedari march

کراچی/ ٹھٹھہ: سندھ کے جزیروں پر قبضہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے ،کراچی کمیٹی کے ذریعے سندھ کو ٹکڑے کرکے وفاق کے حوالے کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے محبت سندھ بیداری مارچ قافلے سے ٹھٹھہ میں خطاب کے دوران کیا۔

محبت سندھ بیداری مارچ کا قافلہ عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی سربراہی میں ٹھٹھہ پہنچا جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے قافلے کا شاندار استقبال کیا اور محبت سندھ بیداری مارچ قافلے میں شریک عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور دیگر کو اجرکیں پنہائی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1940 کی قرارداد کے تحت سندھ کو خومختاری دیکر وسیلوں کا حق دیا جائے صدارتی آرڈیننس پاس کرکے سندھ کے جزیرے وغیرہ وفاق کے حوالے کرکے یہاں دوسرے صوبے کے لوگوں کو آباد کرنے کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ سندھی عوام بالکل قبول نہیں کرینگے۔

حکومت میں بیٹھے سامراجی قوتیں ہمارے سندھیوں سے تعلیم روزگار صحت کے وسیلے چھین رہے ہیں جبکہ جان بوجھ کر پانی کی قلت پیدا کرکے ھاریوں سے انکا روزگار چھینا جارہا ہے یہ عمل سندھ کی وحدانیت پر وار ہے۔

مزید پڑھیں:کےپی ٹی میں کراچی کا کوٹہ 74.15 فیصد ہے،پی ایس پی ویڈیو پرعلی زیدی کی وضاحت

ہم سازشی عناصر کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ کان کھول کر سن لیں کہ سندھ لاوارث نہیں ہے ہم ان سامراجی قوتوں سے ہر جگہ سندھ دشمن پالیسی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے جب تک جان میں جان ہے سندھ ماں کے خلاف ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کرینگے محبت سندھ بیداری مارچ کراچی روانہ ہوگیا۔

Related Posts