غریبوں کو آسان اقساط پر سستی رہائش مہیا کررہے ہیں، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے راستے جدا ہونے والے ہیں ، پی پی اور ن لیگ کا اتحاد مجبور ی میں گدھے کو باپ بنانے کے مترادف ہے ۔

مفاد پرست لوگوں کا پیٹ صرف جہنم کی آگ ہی بھر سکتی ہے پور املک لوٹ کر بھی مزید ملک کنگال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

گزشتہ ستر سالہ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پاکستانی قوم کو حکمرانوں کی طرف سے سوائے مایوسیوں اور اندھیروں کے کچھ نہیں ملا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ جہاں اپنے مفاد اورکرپشن کو بچانا ہوتا ہے وہاں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھائی بھائی بن جاتے ہیں اور جب لوٹ مار کرنی ہوتی ہے تو یہ لوگ آپس میں لڑتے ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں۔

نوازشریف نے آصف علی زرداری کو دو دفعہ جیل میں ڈالا نوازشریف پر جو کیسز چل رہے ہیں وہ آصف زرداری کے دور میں بنے۔

مریم صفدر ملکی اداروں پر الزام تراشیاں کرتی رہتی ہیں ، نواز شریف اور اس کا خاندان عوام کو اداروں کے خلاف بغاوت کرنے پر اکسانے کی کوششیں کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹیروں کا یہ اتحاد صرف لوٹے ہوئے پیسے کو بچانے کے لیئے ہے عوام کی بھلائی یا ملکی ترقی کے لیئے نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسوں کی وجہ سے ملک مستحکم ہورہا ہے۔

وفاقی حکومت کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے ، غریب لوگوں کو چھت کی فراہمی کے لیئے سستی ہاؤسنگ اسکیم سے آسان اقساط پر گھر کی فراہمی کر رہے ہیں تا کہ غریبوں کے پاس اپنا گھر ہو اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوسکے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف سے اختلاف، کیا پی ڈی ایم ختم ہو گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہی نہیں کہ پاکستان ترقی کرے اس وقت حکومت پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت ان اندرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے جو ملکی ترقی کے عمل کو روکنے کے لیئے سازشیں کرتے ہیں اور ترقی کے عمل کو روکنے پر لگے ہوئے ہیں ۔

Related Posts