10 گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے،شہری عدالت پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man approaches court to allow smoking 10 grams cannabis

کراچی:شہری 10 گرام چرس پینے کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں وزارت قانون ،وفاق ودیگرکو فریق بنایا گیاتھا، درخواست گزارکا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس سے ملک کی آمدن بڑھے گی،ریونیو بنے گا۔

غلام اصغر سائیں نامی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہوں، 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بڑے شریف لوگ پیتے ہیں ،دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہےلیکن غریبو ں کوپولیس تنگ کرتی ہے، ۔

عدالت نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے شدید سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کردیں،بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کیا کیا جائے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم آج خیبر پختونخوامیں صحت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح کریں گے

عدالت نے کہا کہ آپ کو چرس پینا ہے تو ان ممالک چلے جائیں جہاں اجازت ہے،یہاں اجازت نہیں، ہائیکورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

Related Posts