شبقدر پولیس کی کارروائی، ڈکیت گروہ کے 4ملزمان گرفتار،رقم اور موبائل فون برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shabqadar police arrest 4 accused of dacoit gang

چارسدہ :شبقدر پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی واردات میں ملوث روپوش گینگ 4ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

ذیشان احمد ولد قدرت شیر سکنہ غنی قلعہ نے تھانہ شبقدر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی دکان سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نا معلوم4 افراد مجھ سے اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل فون، 25ہزار نقدی اور دیگر ضروری اشیاء چھین کر موقع سے فرار ہوئے۔

واقعات فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن درویشن خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے جدیدطریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے واقعات میں ملوث 4ملزمان عمر، ذیشان، صدام اور اسامہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شبقدرجوہر شید خان نے ہمراہ اے ایس آئی افتخار خان اور اے ایس آئی عمر حیات خان نے خفیہ اطلاع پر منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائی کے دوران 3منشیات فروش نواب، شاہ فیصل اور سالم جان کو گرفتار کرکے مجموعی طورپر 4200گرام چرس برآمد کیا۔

مزید پڑھیں:کورونا مریضوں کے 300آکسیجن سلنڈر چوری،مقدمہ درج، 4ملزمان گرفتار

شبقدر پولیس نے دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث 2خطرناک اشتہاری مظہر خان اور حضرت ولی کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث2افراد سمیت1ملزم کو بھی گرفتار کیا۔

Related Posts