عمران خان کا صنعتوں کو 50 فیصد بجلی پرچھوٹ دینےکااعلان،کیامعیشت مستحکم ہوگئی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی پر 50 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِا عظم عمران خآن نے یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی پر 50 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے سے متعلق اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ صنعتی شعبے کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ہم نے آتے ہی ملک کی برآمدات پر توجہ دی جبکہ ہم صنعت کو جو بجلی مہیا کر رہے ہیں وہ 25فیصد مہنگی ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے جن معاہدوں پر دستخط کیے وہ مہنگے ثابت ہوئے۔

اظہارِ خیال کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے برآمدات بڑھانے کی کوشش کی کیونکہ ہمیں یہ علم تھا کہ جتنی زیادہ برآمدات بڑھیں گی، دولت زیادہ آئے گی اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔ کورونا وائرس کے بعد برصغیر میں پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ دُنیا نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان کورونا وائرس سے بہتر طریقے سے نکلا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل درآمد ضرور کریں۔ لوگوں کو کورونا سے احتیاط کی مؤثر آگاہی فراہم کریں۔ ہم یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم نرخ پر دیں گے۔ اگلے 3 سال کیلئے 25 فیصد کم نرخ پر اضافی بجلی دی جائے گی جبکہ ملک بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات، جوبائیڈن کامیاب ہوں گے یا ڈونلڈ ٹرمپ؟

Related Posts