لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 4 ہوٹلز سیل کردئیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر لانگ لاچی، راک، چائے کہانی، نثار پیلس مارکی اور چائنیز فوڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔
کروونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر لانگ لاچی، راک، چائے کہانی، نثار پیلس مارکی اور چائینز فوڈ کو سیل کر دیا گیا
افسران کروونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہے ہیں.@GovtofPunjabPK pic.twitter.com/FBZVaAR0NB
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) November 3, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران آج کورونا وائرس کی دوسری لہر پر گفتگو ہوگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا صورتحال، وزیرِ اعظم نے این سی سی اجلاس آج طلب کر لیا