بھارت ہجرت کرنیوالے درجنوں پاکستانی کل وطن واپس لوٹیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

100 Pakistanis to return from India tomorrow

لاہور : سندھ میں جبری مذہب کی تبدیلیوں اور مذہبی شدت پسندوں کے خوف سے بھارت ہجرت کرنیوالے درجنوں ہندوؤں سمیت 100 کے قریب پاکستانی کل وطن واپس لوٹیں گے۔

بھارت سے واپس آنیوالے تمام پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے آئینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ملک میں جبری مذہب کی تبدیلیوں اور مذہبی شدت پسندوں کے سے بھارت چلے گئے تھے۔

بھارت میں ناروا سلوک اور غیر انسانی رویئے کی وجہ سے پاکستانی خاندان واپس لوٹ رہے ہیں۔4 نومبر کو پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے واہگہ بارڈر پر خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی، اقلیتوں کے حقوق اور معاشرے کا کردار

واضح رہے کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ہندوپاکستان میں سب سے بڑی غیر مسلم اقلیت ہے جس کا تخمینہ آبادی کے دو فیصد کے درمیان ہے جبکہ پاکستان میں ہندوکئی کلیدی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts