منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم 11 نومبر کو عائد ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پر 11 نومبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی جہاں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ہمراہ دفاع کیلئے پیش ہوئے۔ سماعت سے قبل دونوں ن لیگی رہنماؤں کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے معزز جج نے عوام الناس کے ہجوم پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کے اندر صرف محدود تعداد میں عوام کے داخلے کی اجازت ہے، اس دوران سماعت میں وقفہ بھی آیا۔

بعد ازاں سماعت کے دوران عدالت نے دیگر ملزمان سمیت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی بیانات کی نقول فراہم کیں۔ عدالت نے سماعت 11 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان پر فردِ جرم 9 روز بعد عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں نیب ٹیم نے شہباز شریف کو لاہور ہای کورٹ کے باہر سے رواں برس 28 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام عائد کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز،شہباز شریف اور حمزہ ملاقات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

Related Posts