ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائیاں، مطلوب ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائیاں، مطلوب ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائیاں، مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے فراڈ میں مزید کارروائیاں، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کے مطابق ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کے مطابق ملزم آئن لائن ڈیل کرکے کسی بھی شوروم میں بلوا کر گاڑی دکھا دیا کرتا ہے،گرو کے کارندوں نے او ایل ایکس پر باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

خواتین کال سینٹر کی ایجنٹ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے بیوقوف بنایا جا سکے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ نے بتایا کہ یہ گرو سب سے پہلے 2016 میں گرفتار ہواتھا۔

عاظم بٹ کو دو سال کی سزا ہوئی، اور تین ملین جرمانہ ہوا،سزا مکمل کرنے کے بعد یہ گرو دربارہ سرگرم ہوا،2018 میں جیل سے آنے کے بعد اس ہی گروہ نے دوبار اس ہی طرح کی وارداتیں کیں۔

اس سلسلے میں 2019 میں رینجرز اور ایف آئی اے دس ملزمان کو پکڑا، ملزمان چھ ماہ بعد ضمانت پر باہر آگئے،ایف آئی اے سائبر کرائم میں ایک کروڑ کی کمپلین آئی، اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تحقیقات کے بعد پتہ چلا یہ وہ ہی گروہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کے مطابق یہ گرو وکیلوں کی فیس بھی فراڈ کے پیسوں سے بھیجا کیا کرتا تھا۔

Related Posts