اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ ٖثناء جاوید نے سیلف ڈیفنس کے نام پر ہتھیار اٹھا لیے ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ہمراہ فائرنگ رینج جا کر فائرنگ اور پستول کے ذریعے شوٹنگ سیکھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ثنناء جاوید نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ پستول چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مداحوں کے نام اپنے پیغام میں ثناء جاوید نے کہا کہ میں نے بندوق زندگی میں پہلی بار چلائی، عمیر جسوال نے مجھے سیلف ڈیفنس اور ہتھیار چلانا سکھایا۔
اداکارہ ثناء جاوید کے مطابق وہ ہتھیار چلانے سے خوف و دہشت کا شکار تھیں، تاہم وہ یہ بھی سیکھنے کی خواہش مند تھیں کہ ہتھیار کیسے چلائے جاتے ہیں۔
ہتھیار چلانا سکھانے پر اداکاہ ثناء جاوید نے شوہر عمیر جسوال کا شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی شادی پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار عمیر جسوال، ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئے، دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر کو انسٹا گرام پر شیئر کیا۔
عمیر کے بھائی یاسر جسوال اور عزیر جسوال نے بھی گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اس خبر کی تصدیق کی جس پر مداحوں نے اظہارِ مسرت کیا۔
مزید پڑھیں: ثناء جاوید،عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئیں