کراچی،پیٹرول پمپ سے 43لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،پیٹرول پمپ سے 43لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی،پیٹرول پمپ سے 43لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: قائد آباد کے علاقے میں 31 اگست کو پیٹرول پمپ کے منیجر سے 43لاکھ کی رقم لوٹنے والے دوملزمان شعیب عرف شاہ جی اور عمران خان کو پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا سات رکنی گروہ شہر میں ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر مظفرآباد کالونی کے قریب کارروائی کی۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔گرفتار ملزمان نے ساتھیوں کی مدد سے 31 اگست کو لانڈھی میں نجی پیٹرول پمپ کے مینیجر سے تینتالیس لاکھ کی رقم لوٹنے کا بھی اعتراف کیا۔

ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نمبر 467/2020 تھانہ لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں پمپ کے دو ملازمین بھی شامل تھے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملازمین نے پمپ کے مینیجر سے لوٹ مار کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا۔گرفتار ڈکیتوں کے گروہ کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے شہر میں دیگر ڈکیتیوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

Related Posts