قلات سے 5 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، تحقیقات میں اجتماعی زیادتی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قلات سے 5 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، تحقیقات میں اجتماعی زیادتی کا انکشاف
قلات سے 5 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، تحقیقات میں اجتماعی زیادتی کا انکشاف

کوئٹہ: قلات سے 5 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران عالیزئی نامی 5 سالہ بچہ 2 روز قبل لاپتہ ہونے کے بعد اُس کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ طبی رپورٹ کے مطابق بچے پر 1 سے زائد ملزمان نے جنسی تشدد کیا جس کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج کی گئی۔

جنازے میں بڑی تعداد میں علاقہ مکین شریک ہوئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، 9 مشکوک افراد گرفتار ہوئے جبکہ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

بچے کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمران عالیزئی کے ساتھ بد ترین ظلم ہوا، حکومت قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے اور انہیں قرارواقعی سزا دے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے بچے کب تک مجرموں کے ظلم کا نشانہ بنتے رہیں گے؟

یہ بھی پڑھیں:  لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار

Related Posts