گستاخانہ خاکوں کا ردِ عمل، ایرانی اخبار نے فرانسیسی صدر کی تصویر مسخ کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گستاخانہ خاکوں کا ردِ عمل، ایرانی اخبار نے فرانسیسی صدر کی تصویر مسخ کردی
گستاخانہ خاکوں کا ردِ عمل، ایرانی اخبار نے فرانسیسی صدر کی تصویر مسخ کردی

تہران: فرانس کی سرکاری عمارات پر گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے والے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی تصویر کو ایرانی اخبار نے مسخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ جریدے چارلی ایبڈو کے بنائے گئے خاکے فرانسیسی صدر کے احکامات پر سرکاری عمارات پر آویزاں ہوئے جس پر عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام بھی شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

ایرانی اخبار نے نبی اکرم ﷺ کی توہین کو تمام انبیاء کی توہین قرار دیتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی تصویر پورے صفحے پر مسخ کرکے شائع کی جس سے توہینِ رسالت پر شدید غم و غصے کا اظہار مقصود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ اور پنجاب بھر کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وکلاء تنظیموں کی اپیل پر عدالتی کارروائی معطل کردی، سندھ بھر کی عدالتوں میں آج کسی کیس کی سماعت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سندھ اور پنجاب کے وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

Related Posts