پاکستان میں کورونا سے مزید 14 شہری جاں بحق، متاثرین 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 14 شہری جاں بحق، متاثرین 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا سے مزید 14 شہری جاں بحق، متاثرین 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ہو کر14 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 825 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ کورونا سے مجموعی اموات 6 ہزار 759 تک جا پہنچیں۔

ملک بھر میں کورونا سے اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 200 افراد متاثر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 374 افراد نے کورونا کو شکست دی، صحتیاب افراد 3 لاکھ 11 ہزار 814 ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43 لاکھ 47 ہزار 155ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29ہزار 477ٹیسٹ ہوئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 44 ہزار 449افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار314  افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار 859، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 604افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 342جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 271افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 214، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 149جبکہ آزاد کشمیر میں 87 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک زمبابوے سیریز، کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ  نتائج منفی آ گئے

Related Posts