سکھراور لاڑکانہ ڈویژن کے پی ٹی آئی وفود سے صدر مملکت کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھراور لاڑکانہ ڈویژن کے پی ٹی آئی وفود سے صدر مملکت کی ملاقات
سکھراور لاڑکانہ ڈویژن کے پی ٹی آئی وفود سے صدر مملکت کی ملاقات

سکھر: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا ہے اور ملک بہتری کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

سرکٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف (سکھر) اور لاڑکانہ ڈویژنوں کے عہدیداروں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،کیونکہ زراعت کے شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی اور پی ٹی آئی کے دیگر ایم پی اے اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 14.9ملین افراد کو 12,000روپے دیئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کورونا وائرس وبائی امراض سے کامیابی سے نمٹنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی زیرقیادت حکومت کی تعریف کی۔

کورونا وائرس وبائی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بہت خوف طاری تھا کہ لوگ سڑک پر ہی دم توڑ جائیں گے۔ مگر اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو ساری دنیا نے سراہا، عارف علوی نے کہا کہ حکومت، این سی او سی، علماء، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان تمام تعریفوں کے مستحق ہیں۔

ضلع خیرپور کے وفد نے پی ٹی آئی کے صدر سید شاکر شاہ، سکھر کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ آفتاب سومرو اور لاڑکانہ کے پی ٹی آئی صدر سمیع اللہ ابڑو کی سربراہی میں صدر کو زراعت کے شعبے کو فروغ دینے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں عام آدمی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد نے صدر کو اپنے اپنے انتخابی حلقوں سے متعلق امور پر بریف کیا۔صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے کوئی طریقہ کار وضع کریں۔

Related Posts