سول سوسائٹی انجمن تاجران کے عہدیدار راجہ شاہد کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول سوسائٹی انجمن تاجران کے عہدیدار راجہ شاہد کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج
سول سوسائٹی انجمن تاجران کے عہدیدار راجہ شاہد کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:شہر اقتدار میں نیشنل پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی انجمن تاجران کے عہدیدار راجہ شاہد کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے د وران راجہ شاہد اور دیگر مظاہرین نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کو قبضہ مافیا سے پاک کیاجائے،انہوں نے کہا کہ میں نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود بنی گالہ کے قریب اراضی خریدی ہے جس کی وجہ سے آئے دن مجھ پر قبضہ مافیا کے لوگ فائرنگ کرتے ہیں اور میری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزاسلحہ سے لیس 40سے 50افراد میری اراضی پر آئے اور فائرنگ شروع کردی جس سے ہمارا عامر نامی بندہ شدید زخمی ہوگیا اور دوسرے شخص شکیل کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔ یہ افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ بھارہ کہو میں درخواست دی تو پولیس نے میری درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی، اگلے روز قبضہ مافیا نے میرے خلاف تھانے میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی تو اسی روز پولیس نے میری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی۔

ایف آئی آر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر لگائی جانے والی دفعہ 109اوردفعہ 452شامل نہ کی، انہوں نے کہاکہ اس قبضہ مافیا کو مبینہ طور پر با اثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران پر اثرورسوخ استعمال کرتے ہیں لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوتی،انہوں نے کہاکہ آج 3روز گزرنے کے باوجود بھی ہمارے ساتھی شکیل کوبازیاب نہیں کرایا گیا،میرا قصور یہ ہے کہ میں نے یہ اراضی خریدی اور اس کے بعد یہ لوگ میرے دشمن بن گئے۔

انہوں نے کہاکہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ چاہے مجھے اورمیرے اہلخانہ کو قتل بھی کردیاجائے تو بھی میں اپنی اراضی کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گا۔

راجہ شاہد نے کہا کہ میں ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر اس قبضہ مافیا نے دوبارہ اس طرح کی حرکت کی تو یہ احتجاج بڑھا کر بھاری کہو روڈ، ایکسپریس وے اور ملحقہ تمام ہائی ویز کو بند کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش سے 2کلومیٹر کی دوری پر میری یہ اراضی واقع ہے جہاں پر قبضہ مافیا دندناتا پھررہاہے اور پولیس اس مافیا کو گرفتار کرنے میں بے بس ہوچکی ہے۔

Related Posts