فیصل آباد میں 15 افراد کی 2 کمسن بہنوں سے مسلسل 6 روز تک اجتماعی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد میں 15 افراد کی 2 کمسن بہنوں سے مسلسل 6 روز تک اجتماعی زیادتی
فیصل آباد میں 15 افراد کی 2 کمسن بہنوں سے مسلسل 6 روز تک اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں 15 افراد نے 2 نابالغ بہنوں کو اغواء کر لیا اور ان سے مسلسل 6 روز تک مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی،  واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 2 بیٹیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری ایک بیٹی کی عمر 17 جبکہ دوسری کی 15 سال ہے جنہیں 11 ستمبر کے روز 15 افراد نے فیصل آباد سے اغواء کر لیا۔

نابالغ بیٹیوں کی ماں کے مطابق لڑکیوں کو مختلف جگہوں پر لے جایا گیا اور 6 روز تک اغواء کاروں نے ان کو نشہ پلا کر زیادتی کی اور ان کی نازیبا تصاویر لینے کے ساتھ ساتھ مخربِ اخلاق ویڈیوز بھی بنائیں۔

بعد ازاں 15 سالہ لڑکی کو فیصل کے جھنگ بازار میں چھوڑ دیا گیا جبکہ اس کی 17 سالہ بہن گجرانوالہ میں آزاد کی گئی جس کے بعد اغواء کار فرار ہوگئے۔ 6 روز قبل بھی جب دونوں لڑکیاں اپنی ماں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں، ملت روڈ پر ان کی ویڈیو بنائی گئی۔

متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں،  اغوا کاروں اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرسکے، اِس لیے اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر کہیں اور بسنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

والدہ نے وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی جرات نہ کرسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 40 سالہ شخص کے ہاتھوں 13 سالہ مسیحی بچی اغواء 

Related Posts