نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریاکومحفوظ زون بنانا چاہتے ہیں، عاصم قائم خانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DIG West Karachi Asim Qaim Khani is addressing a meeting of industrialists

کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ کراچی عاصم قائم خانی نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا پھرپور کردار ادا کررہا ہے اسی لحاظ سے ان پر لاز م ہے کہ وہ اس علاقے کے لیے جو کچھ ہوسکے گا کریں گے ۔

15 پولیس کے اہلکار ہیڈ کواٹر سے ایس ایس پی سینٹرل کے حوالے کیے جائیں گے جن کو بعد ازاں کرائم مانیٹرنگ سیل میں تعینات کیاجائے گا۔یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کا دور ے کے موقع پر صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر صدر نکاٹی فیصل معیز خان ،سینئر نائب شبیر اسماعیل ،نائب صدر نعیم حیدر، سی ای او این کے آئی ڈی ایم سی صادق محمد ،چیئرمین بورڈ فراز مرزا ، ممبر منیجنگ کمیٹی سید عثمان علی ، چیف سی ایم سی اختر اسماعیل ،چیف ڈی ایم سی محمد فاورق کھاتوڑا ، ممبران منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ وہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کومحفوظ زون بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے موقع پر موجود ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے صنعتکاروں کی درخواست پر خواجہ اجمیر نگری تھانے سے 2پولیس موبائل جو کہ قابل استعمال ہوں وہ کرائم مانیٹرنگ سیل کو مہیا کی جائے تاکہ و ہ اسے مرمت کرواکر استعمال میں لا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کی چوکیاں قائم کی جائی تاکہ یہا ں کے صنعتکاروں میں احساسِ تحفظ پیدا ہو اور لاء اینڈ آڈر کی صورتحال مزید بہتر ہو ۔

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے کہاکہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہاہے ۔ سیکٹر 6-B کے صنعتکار شام ہوتے ہی اپنے گھروں کو جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کرائم مانٹرنگ سیل کی میں پولیس کی نفری کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کے کچھ سالوں پہلے جب عاصم قائم خانی ایس ایس پی سینٹر ل تھے اس وقت انہوں 36 پولیس اہلکار سی ایم سی کو مہیا کیے گئے تھے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ واپس لے لیے گئے۔

مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف، فروری تک باقی 6 اہداف پر بڑی پیشرفت ہوگی۔وزارتِ خزانہ

سی ای او این کے آئی ڈی ایم سی صادق محمد نے کہا کے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کام سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ملنے والی گرانٹ سے انجام دیے جارہے ہیں جس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اور سندھ پولیس کے تعاون سے گودھرا ور بینک الفلاح نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں ٹریفک سنگل کی تنصیب شامل ہے ۔

Related Posts