فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل
فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مزارِ قائد پر فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر کھڑے  ہو کر فاطمہ جناح کی بجائے اپنی بیوی کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی تاریخِ پیدائش کو قائدِ اعظم سے جوڑنے کی کوشش کی، مادرِ کرپشن مریم صفدر اپنے حواس کھو چکی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بدعنوانی کا باپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فادر آف کرپشن خود کو امام جبکہ کیلبری کوین خود کو مادرِ ملت کہلوانا پسند کرتی ہیں، انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کو خدا کا خوف کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کے دورہ اسلام آباد کو متنازعہ نہ بنایا جائے، شہباز گل

Related Posts