گورنر سندھ کے دورہ اسلام آباد کو متنازعہ نہ بنایا جائے، شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آباد کا دورہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح طور پرکہا کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

شہباز گل نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ(ن)لیگ نے ہمیشہ قانون کا مذاق اڑایا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی قانون کا مذاق بنانے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔اْنہوں نے کہا کہ یہ چارٹر آف کرپشن کرکے ملک لوٹتے رہے، ملک کے اندر اور باہر جائیدادیں بنائی گئیں۔اْن کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کے دفاع کے لیے کچھ لوگوں کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں۔