کراچی کے مسائل حل کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مسائل حل کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان
کراچی کے مسائل حل کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 9.5ملین شہریوں نے کراچی ریفرنڈم میں اپنا ووٹ استعمال کیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔جن میں سے 98 فیصد سے زائد ووٹرز نے جماعت اسلامی کے” حق دو کراچی کو ”مہم کی تمام شقوں کی حمایت کی ہے، اب ارباب اختیار و اقتدار کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کراچی کے مسائل حل کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ریفرنڈم کے اختتام پر ادارہ نور حق میں ووٹوں کی گنتی کے دوران ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک اب نہیں چلے گا۔

عوام نے ریفرنڈم میں اس بات کی نشاندہی کردی ہے کہ کراچی کی بے روزگاری، یہاں کے بجلی، پانی، گیس، سڑکوں، پلوں، اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیز، اسپتالوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، امید ہے کل تک گنتی مکمل ہو جائے گی۔ رضا کار، جماعت اسلامی کے کارکنان دن رات گنتی میں مصروف ہیں،انشاء اللہ گنتی کے نتائج کا اعلان کرتے ہی ہم آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بھی ایک بڑا اجتماع کریں گے۔

عوام کی رائے کے مطابق احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی کو کراچی کا حق چھیننے نہیں دیں گے، عوام میں شعور اجاگر کردیا ہے کہ جو تمہارا حق ہے اس کے لیے آواز اٹھاؤ، جلد کراچی کے شہریوں کو ان کے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے۔

اس موقع پر جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے روزگار، تعلیم، صحت سمیت مواقع موجود نہیں ہیں۔ کراچی کے لوگ بھوک افلاس کی چکی میں پس رہے ہیں، بہت برا حال ہے کراچی والوں کا اور ایسے میں جماعت اسلامی کی ” حق دو کراچی کو” مہم پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ظفر عباس نے کہا کہ کراچی سے کھربوں روپے شہری ٹیکس دیتے ہیں اور بدلے میں انہیں محرومیوں اور سہولیات کے فقدان کے سوا کچھ نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنا برا حال ہے کہ گٹروں پر ڈھکن نہیں ہے اور شہر کی ہر گلی میں سیوریج کا پانی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ریفرنڈ، جماعت اسلامی کی ایک زبردست کوشش ہے اور اس میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریفرنڈم کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے جب بھی کوئی احتجاج کرے گی میں اور جے ڈی سی ان کا بھر پور ساتھ دے گی،کیوں کہ کراچی کے مسائل کے لیے جو بھی آواز اٹھائے گا اور حقوق دلانے کی جدوجہد کرے گا ہمارے لیے وہ معتبر ہے اور ہم اس کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

Related Posts