کوئٹہ، مستونگ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ، مستونگ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ، مستونگ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مادے گئے اور دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران مکان سے خودکش جیکٹیں،اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور بارود برآمد کر لیا گیا۔جبکہ مذکورہ علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

Related Posts